Parh Naad E Ali Lyrics
Parh Naad E Ali lyrics are written by Mazhar Abdi and Mesum Abbas has recited the beautiful kalam Parh Naad E Ali and this kalam was released on the blessed day of 13 Rajab.
Kalam: Parh Naad E Ali
Poet: Mazhar Abidi
Composer: Raza Shah Jee
Parh Naad E Ali Lyrics
پڑھ نادِعلیؑ
جس نے لیا ہے نامِ علیؑ اُس کی مُشکل ٹلی
مایوسیاں ہیں کیسی دِل کیوں اُداس ہے
ایک وسیلہ رب کا اپنے جو پاس ہے
اِک مشورہ سُن لے میرا غم نہ ہوگا کوئی
دُنیا کی چاہت اپنے دِل سے نکال دے
دِل مِیں بسا اُسے جو غم تیرے ٹال دے
تیرا نبیؐ اللہ بھی بولے تُجھ سے یہی
میری کشی پار لگا دے سوئی تقدیر جگا دے
تیرے عشق مِیں ڈوبا جاؤں ایسی برکھا برسا دے
اپنا میرا تیرے سِوا کوئی نہیں مُشکل کُشاء
مشرق مغرب مکّہ اور نجف بس تُو ہی تُو ہے چار طرف
دَر دَر بھٹکنے والے اِک بات سُن ذرا
نادِعلیؑ سے بہتر کوئی نہیں دوا
ٹالے قضاء بانٹے شفاء اِک دِن تُو بھی کبھی
اِک بات کہہ دوں تُجھ سے کیا تُجھے قبول ہے
نادِعلیؑ کو پڑھنا سُنتِ رسولؐ ہے
قولِ نبیؐ ہے بس یہی بگڑی بن جائے گی
سارے ملنگ لگائیں نعرہ لجپال کا
نوبت بجے تو آئے لُطف دھمال کا
لعل سخی اور بوعلی بولیں سب ہی یہی
نادِعلیؑ سے پہلے نادِعلیؑ کے بعد
ایسا وظیفہ کوئی کیا ہے کسی کو یاد
میدانِ جنگ یا دِل ہو تنگ آئے جو بھی گھڑی
گھر مِیں خُدا کے لوگو جس کا ظہور ہے
کعبے کی دِیواروں کو اُس کا شعور ہے
شق ہو گئی دِیوار بھی سُن کے نامِ علیؑ
زہراؑ کو شوہر علیؑ علیؑ
ہے نفسِ پیمبرؐ علیؑ علیؑ
حسنینؑ کا باباؑ علیؑ علیؑ
مولودِ کعبہ علیؑ علیؑ
بھٹکو تو سہارا علیؑ علیؑ
ڈوبو تو کنارہ علیؑ علیؑ
نبیوں نے پُکارا علیؑ علیؑ
ایمان ہمارا علیؑ علیؑ
طوفان کے رُخ پر بہتا جا
بس حیدرؑ حیدرؑ کہتا جا
جھولے لعل کہنے والے مولاؑ کے سنگ ہیں
میثمؔ کی طرح مظہرؔ علیؑ کے ملنگ ہیں
تا زندگی یہ وِرد بھی ہم نہ بھولیں کبھی
Parh Naad E Ali Lyrics
0 Comments